ممبئی : عروس البلاد ممبئ میں گیٹ وئے آف انڑیا سے قریب ایلفینٹا نامی مقام پر گزشتہ 18 ڈسمبر کو کو سیاحوں کی کشتی فیری اور ہندوستانی بحریہ کی کشتی کے تصادم میں ہونے والے حادثے کے بعد سے لاپتہ ہونے والے افراد میں شامل آخری سات سالہ بچے کی لاش کو آج صبح نیوی اور کوسٹ گارڑ کے عملے نے وسط سمندر میں تلاش کر لیا اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی۔ ممبئ پولیس کے بحریہ پولیس نے اسکی تصدیق کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق بچے کی شناخت زوہن پٹھان کے طور پر ہوئی، اسکی والدہ بھی اس حادثے میں ہلاک ہو گئی تھی ۔ گوا سے تعلق رکھنے والا پٹھان خاندان ممبئ میں سیاحت کیلئے آیا تھا اور سمندر میں سیر کیلئے وہ بدقسمت نیل کمل کشتی پر سوار ہوئے تھے جو حادثہ کا شکار ہوگئ تھی جس میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکالا گیا تھا۔