ممبئی روڈ شو میں یوگی حکومت نے دکھائی صنعتی طاقت

   

لکھنؤ:25جولائی(یواین آئی) اترپردیش کو سرمایہ کاروں اور ایکسپورٹ کے نیشنل سنٹر کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں جمعہ کو ممبئی میں اترپردیش انٹر نیشنل ٹریڈ شو کا زور دار روڈ شو منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے ٹیم یوگی نے نہ صرف مہاراشٹرا کے تاجر برادری، سورسنگ ایجنسیوں اور ادارہ جاتی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ اتر پردیش کے ساتھ صنعتی شراکت داری کو بھی ایک نئی جہت دی۔