ممبئی ، 15 اگست (یو این آئی) یوم آزادی کے موقع پر ریلوے میں بم دھماکے کی دھمکی ملنے کے بعد شہر میں پرامن تقریبات اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ۔ ایک نامعلوم شخص کے خلاف ریلوے میں دھماکے کی دھمکی دینے کی شکایت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کے مطابق جمعرات کی رات نامعلوم کالر نے پولیس کنٹرول روم کو فون کر کے یوم آزادی کے دن ریلوے میں دھماکے کی دھمکی دی، جس پر فوراً مقدمہ درج کیا گیا۔