ممبئی: ممبئی سمیت ملک بھر میں سڑک تحفظ مہم کاآغازہوگیا ہے ،جس کے تحت ٹریفک کے دوسرے اصول وضوابط پر عمل کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال اور دوپہیہ پر تین سواری سے احتراز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے -اس مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ وصول کیاجائے گا۔آج دوپہر بعد نماز جمعہ جنوب وسطی ممبئی میں شیخ مصری انٹاپ ہل میں حضرت محی الدین بھٹکلی شاہ رح چوک پر انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر ناصر پاشا کلکرنی نے مہم کی شروعات کی اور کہاکہ سڑک پر موٹر گاڑیوں کااستعمال کرنے دوران احتیاط برتناضروری ہے انہوں نے کہاکہ دوپہیہ گاڑیوں پر دوزائد لوگ سفر نہ کریں اور دونوں سوار ہیلمیٹ کااستعمال کریں،جبکہ تیسرے شخص کو نہ بیٹھائیں۔