ممبئی سمیت مہاراشٹر کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارش کا امکان

   

ممبئی 26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی، تھانے ،پونے سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے ،دفتر موسمیات نے مقامی انتظامیہ کو “آرینج الرٹ” جاری کیا تاکہ احتیاطی اقدامات وتدابیر کی جاسکیں ۔ واضح رہے کہ2005 میں 26جولائی کو بھاری طوفانی بارش کی وجہ سے شہر میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور بھاری جانی ومالی نقصان کاسامنا کرنا پڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق قریبی شہر پالگھر کے لیے سخت الرٹ جاری کیاگیا ہے ،جہاں دوروز قبل بھاری بارش کے ساتھ ہی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔دراصل جنوبی گجرات میں بحرعرب میں طوفان کی وجہ سے بھاری بارش کا امکان ہے ،اس کا اثر گجرات اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع پالگھر ،دہانو اور اور آس پاس کے علاقوں میں میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جبکہ کہ ان علاقوں میں ماہی گیروں کو الرٹ کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں سمندر میں نہ جائیں اور احتیاط برتیں کیونکہ کیونکہ تو یعنی کے دوران اونچی اونچی لہریں اٹھیں گی کی جو کہ تین سے چار میٹر سر بلند ہو گئی۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بھی بھی احتیاط کے طور پر نشیبی علاقوں میں صفائی ملازمین کو تعینات کر دیا ہے ،تاکہ طوفانی نئی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن فوری اقدامات کئے جا سکیں۔فی الحال ممبئی میں شہریوں کو مزید ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں،لیکن احتیاط برتنے کے لیے کہا گیا ہے ۔