ممبئی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی ایرپورٹ نے چہارشنبہ کو زائد از 3700 بیرونی شہریوں کو ان کے متعلقہ ملکوں کو واپس بھیجا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ لوگ تمام کمرشیل پاسنجر فلائیٹس کی معطلی کے سبب پھنس گئے تھے۔ گذشتہ 3 ہفتوں میں اس طرح پھنسے ہوئے بیرونی شہریوں کی واپسی کیلئے 20 فلائیٹس چلائی گئی ہیں۔ دریں اثناء ہندوستان نے 180 پاکستانی شہریوں کو بھی ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔