ممبئی: مسلم اکثریتی علاقہ بھنڈی بازار پروجیکٹ کو روکنے کا میونسپلٹی نے نوٹس واپس لے لیا

   

ممبئی :جنوبی ممبئی میں واقع مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار کے ترقیاتی منصوبے پر عمل آوری تیزی سے جاری ہے ،لیکن میونسپل کارپوریشن ممبئی عظمیٰ (بی ایم سی) نے کچھ عرصہ قبل تعمیراتی کام کو روکنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا،مگربی ایم سی نے اس معاملہ میں تحقیقات کی اور حال میں بی ایم سی نے بھنڈی بازار پروجیکٹ کو دیئے جانے والے کام روکنے کے نوٹس کو واپس لے لیاہے ۔واضح رہے کہ دراصل مذکورہ منصوبے میں بدنظمی کی شکایت کے بعد سیفی برہانی ترقیاتی ٹرسٹ (ایس بی یو ٹی) کو نوٹس جاری کیا گیاتھا،جسے اب واپس لے لیاگیاہے ۔ بی ایم سی نے دسمبر 2019 میں ڈپارٹمنٹ بلڈنگ پروپوزل (بی پی) کے لازمی آغاز سرٹیفکیٹ کے بغیر ، ایس بی یو ٹی کو اپنے مجوزہ سات کلسٹروں میں سے کسی ایک پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے اسٹاپ ورک نوٹس جاری کیا تھا۔ اس پروجیکٹ میں ممبئی کے بھنڈی بازار میں 280 عمارتوں کا کلسٹر بحالی شامل ہے جو 16.5 ایکڑ قطعہ اراضی پر مشتمل ہے اور 9 ذیلی کلسٹروں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔سیفی برہانی ترقیاتی ٹرسٹ کے ایک ترجمان کے مطابق منصوبہ بندی کے ہر مرحلے میں ، مختلف اسٹیک ہولڈرز اور کنسلٹنٹس کے مراحل میں ہمیں منصوبے کے ماسٹر پلان اور ڈیزائن کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے ،خاص طور پر موجودہ کووڈ ۔19 حالات پر غور اور صحتمند پڑوس کی ضرورت ہے ۔