ممبئی: 51 سالہ شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا کیوں کہ اس نے اس کا موبائیل فون سے سے انکار کردیا تھا۔سوبوربن چیمبور پولیس نے یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ ایم ایچ اے ڈی اے کالونی میں اتوار کی شب پیش آیا۔
Man, 51, kills wife after she refuses to hand over mobile phone to himhttps://t.co/lHgWmSxThJ
— Hindustan Times (@HindustanTimes) March 9, 2020
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب ملزم 51 سالہ جیمس جان کوریا شراب کے نشہ میں دھت گھر آیا اور اپنی بیوی 45 سالہ رابیہ جیمس کوریا کو موبائیل فون طلب کرنے لگا۔ جب اس نے دینے سے انکارکردیا تو اسے مارنے پیٹنے لگا اور بعد ازاں کچن سے چاقو لاکر متعدد مرتبہ حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں بر سر موقع اس کی موت ہوگئی۔ اس اقدام کے بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا۔ سینئر انسپکٹر سوپان نگوٹ نے بتایا کہ ہم نے ملزم کے خلاف قتل کے ساتھ مختلف تعزیرات کے دفعات عائد کی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ خاتون ملزم کی دوسری بیوی ہے۔