ممبئی میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

   

ممبئی : عروس البلاد ممبئی میں ہفتہ کی نصف شب سے ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آس پاس کے علاقوں خاص طور پر وسطی ،مغربی مضافات، شمالی مضافات اور تھانے اور شہر کے نشیبی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں شدید بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ممبئی میں بارش کی شدت کی وجہ سے ڈرائیونگ کے دوران حد نگاہ بہت کم ہے ۔کہر چھایا ہوا ہے بھاری بارش کی وجہ سے شیتل سنیما کرلامشرقی ممبئی میں پانی بھر گیا ۔ اس کی وجہ سے بس روٹس بدل دیئے گئے ہیں۔ دفتر موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام 7.30 بجے تک بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہیگا.ممبئی کے کچھ علاقوں میں اگلے -36_ 24گھنٹوں میں بہت تیز بارش کا امکان ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی اور وسطی ممبئی میں موسلادھار بارش جاری ہے ۔ ممبئی کی لائف لائن سمجھی جانے والی لوکل ٹرینس کی خدمات تاخیر کا شکار ہوگئیں اور دفاتر جانے والے لوگوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔