ممبئی میں راجہ سنگھ کو جلسہ کی اجازت دینے سے پولیس کا انکار

   

ممبئی :ممبئی سے متصل میرا بھائندر میں پولیس نے 25 فروری کو ہونے والے ایک جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس میں تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ بھی مقرر کی حیثیت سے شریک ہونے والے تھے۔ ایودھیا میں پران پرتشٹھا سے قبل یہاں پیدا ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی اور ماضی میں رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی نفرت انگیز تقاریر کی مثالوں نیز امن و امان کی صورت حال بگڑنے کے اندیشہ کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے اس جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔