ممبئی: اہلیان ممبئی کا آج صبح سردی کی لہر نے استقبال کیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ یہ اس سال شہر کا اب تک کا اقل ترین درجہ حرارت ہے۔ چہارشنبہ کو مغربی مضافاتی علاقوں میں سانٹا کروز میں اقل ترین درجہ حرارت 15.3 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ قلابہ میں یہی درجہ حرارت 18 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ یہ رجحان آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔