ممبئی میں سردی ، موسم معمول سے پانچ ڈگری سرد

   

ممبئی : ممبئی میں موسم معمول سے پانچ ڈگری سردہوچکا ہے ،جںکہ آئندہ دو دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کی توقع کی گئی ہے ۔ ممبئی میں گزشتہ روز معمول سے تقریباً پانچ ڈگری سرد رہا، پچھلے کچھ دنوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ اور جمعرات کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 15.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ دفتر موسمیات کے ماہرین کے مطابق کہ شہر آئندہ دو دنوں میں گرم ہو جائے گا۔