ممبئی۔ مختلف مسلم اسلامی اداروں اور کمیونٹی ممبرس کی جانب سے اسلام اورپیغمبر اسلامؐ کے متعلق دیگر مذاہب کے لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہیمو ں کو دور کرنے کی مہم شروع کی جائے گی۔ اس مہم کاعنوان ’رحمت العالمین‘ ہے جسکی شروعات میلاد النبی ؐ کے موقع پر 9اکٹوبر سے ہوگی۔
اس مہم میں 200سے زائد این جی اوز اور افراد شامل ہیں جس کا مقصد پیغمبراسلامؐ کی شان اقدس کے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں ں کو دور کرنے اوران کی سیرت مبارکہ سے لوگوں کو واقف کروانا ہے‘ اس مہم میں شامل ایک والینٹر نے یہ بات بتائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس مہم کے حصہ کے طور پرکمیونٹی کے لوگ میلادالنبی ؐ دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ منائیں گے‘ ان کے گھروں کوجائیں اور انہیں اپنے گھروں کومدعو کریں گے۔
ایک والینٹر نے کہاکہ پیغمبر محمدؐ کا پیغام بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے‘ بیماری کی عیادت کرنا ہے‘ قیدیوں کو آزادف کرانا ہے اور ایسی بہت ساری چیزیں ہیں۔ لوگوں میں ہم امن کاپھیلاؤ او ر بدگمانیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ہم لوگوں کو بتاناچاہتے ہیں کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کریں‘ محبت کو پھیلائیں اورایک دوسرے کے ساتھ امن میں رہیں۔ انجمن اسلام‘ اسلام جم خانہ‘ مرکزالمعارف‘ ماہم درگا اور اُردو ہیڈماسٹرس اسوسیشن اوراین جی اوز ممبئی میں اس کا حصہ رہیں گے اور ضلع تھانے میں میرا روڈ او رممبرا کے علاقوں میں بھی حصہ لیں گے۔
ایسا کہاگیا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں او رمضافات سے کمیونٹی ممبرس یتیم خانوں‘ اسکولوں‘ اسپتالوں اورمنادرکا اس مہم کے لئے جانا شروع کرچکے ہیں۔ اکٹوبر8کے روز والینٹرس پلے کارڈس اوربیانرس لگائیں گے اور بس اسٹاپوں‘ ریلوے اسٹیشنوں کے باہر پمفلٹس لگائے گئیں وہیں 9اکٹوبر کے روز ایک جلوس نکالیں گے۔
کانگریس کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف ابرہانی نے کہاکہ اس مہم کے ساتھ ہم پیغمبراسلامؐ کے پیغام امن کو پھیلائیں گے۔
سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہمارے والینٹرس زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کرنے کی کوشش کریں گے۔
ہم صرف مساجد نہیں جارہے ہیں بلکہ منادر بھی جارہے ہیں جس میں شہر کی سدی وینائک مندر بھی شامل ہیں اور دیگر مقامات پر بھی جاری پیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس کے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کودور کریں گے۔