ممبئی میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 پولیس ملازم فوت

   

ممبئی۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار پولیس ملازمین کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وباء کے بعد مہاراشٹرا میں ایک دن میں چار پولیس ملازمین کے فوت ہونے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ممبئی میں تاحال 25 پولیس ملازمین اور ایک آفیسر کورونا وائرس سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔ مہاراشٹرا کورونا وائرس سے متاثر ریاستوں میں ملک کی سرفہرست ریاست ہے۔