ممبئی : ممبئی کے مغربی بوریولی میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سائی بابا نگر میں چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس میں 14 سے 15 لوگوں کے پھنسے ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق گیتانجلی عمارت گر گئی ہے یہ عمارت 40 سال پرانی بتائی جاتی ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پی ٹی آئی نے برہنممبئی میونسپل کارپوریشن کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم آٹھ فائر انجن اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔