ممبئی : حکومت مہاراشٹرا نے ممبئی پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے آج 86 عہدیداروں کا تبادلہ کردیا جن میں سے 65 کا تعلق کرائم برانچ سے ہے ۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹرس ریاض الدین قاضی اور پرکاش ہووال بھی متبادلہ عہدیداروں میں شامل ہیں ۔ یہ دونوں سے این آئی اے نے حال ہی میں معطل آفیسر سچن واز کے ساتھ مبینہ وابستگی کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔ تبادلہ کے احکام گذشتہ روز جاری کئے گئے ۔ یہ بڑا اقدام ممبئی پولیس کمشنر کی حیثیت سے ہیمنت ناگرالے کے جائزہ لینے کے بعد سامنے آیا ہے ۔