ممبئی میں6مقامات پر بم رکھنے کی اطلاع سے سنسنی

   

ممبئی : ممبئی میں 6 مقامات پر بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے کئی مقامات پر تلاشی لی اور اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو کسی اجنبی نے فون کیا اور بتایا کہ ممبئی میں چھ مقامات پر بم رکھے گئے ہیں جس کے ساتھی پولیس کرائم برانچ ، اینٹی ٹیررزم اسکواڈ کے عہدیدار متحرک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر تلاشی لی گئی لیکن کہیں سے بھی کوئی قابل اعتراض شئے دستیاب نہیں ہوئی جس پر انہوں نے راحت کی سانس لی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کردی ہے اور فون کرنے والے کی تلاش کی جارہی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس ہیلپت لائن کے واٹس ایپ نمبر پر یہ فون کیا گیا تھا ۔