ممبئی نے وجئے ہزارے ٹرافی جیت لی

   


نئی دہلی : ممبئی نے ہمالیائی اسکور کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے فائنل میں اترپردیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر وجئے ہزارے ٹرافی جیت لی ہے ۔ اترپردیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر مادھو کوشک کے ناقابل تسخیر 158 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا ۔ لیکن ممبئی نے اپنے زخمی کپتان پارتھیو شاہ کی ایک اور برق رفتار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ نشانہ 315/4 کی شکل میں 51 گیندیں قبل ہی حاصل کرلی ہے ۔ پارتھیو شاہ نے 39 گیندوں میں 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کئے ۔ 89 رنز کے مجموعی اسکور پر پارتھیو شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد اترپردیش کی خطاب جیتنے کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لیکن دیگر بیٹسمینوں نے بھی اس شروعات کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور خاص کر کے وکٹ کیپر بیٹسمین آدتیہ تارے نے 107 گیندوں میں 18 چوکوں کی مدد سے 118 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ لوور آرڈر میں شیوم دوبے نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے ۔ اترپردیش کیلئے تجربہ کار بولر ڈھول کولکرنی نے 6 اوورس میں صرف 17 رنز دیئے لیکن ممبئی کے بیٹسمین نے ان کے خلاف محتاط انداز اختیار کیا جبکہ دیگر بولروں کو نشانہ بنایا ۔