ممبئی کروز شپ دھاوے میں وانکھیڈے نے منشیات کے انٹرنیشنل سرغنہ کو جانے دیا۔نواب ملک

,

   

ممبئی۔نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کے ز ونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف مزید الزامات عائد کرتے ہوئے مہارشٹرا کابینہ کے وزیرنواب ملک نے کہاکہ ممبئی میں کروز شپ ریو پارٹی کے دوران جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتارکیاگیاہے‘ ایک انٹرنیشنل منشیا ت کے سرغنہ کو جو شپ میں موجود تھا‘ وانکھیڈے نے مبینہ طور پر جانے دیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”کویڈ پروٹوکال کے نفاذ کے باوجود ریو پارٹی کا انعقاد عمل میں لایاگیاتھا۔ مہارشٹرا پولیس اور ریاستی محکمہ داخلہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی

۔ شپنگ ڈائرکٹر کی جانب سے اجازت دی گئی تھی“۔انہوں نے مزید الزام عائد کیاکہ ”ریو پارٹی کے دوران منشیات کاایک عالمی بڑا سرغنہ شب میں موجودتھا این سی بی کے عہدیدار جس کی قیادت سمیر وانکھیڈے کررہے تھے‘ اس کو جانے دیا ہے۔

مذکورہ منشیات کا بڑا تاجر وانکھیڈے کا قریبی دوست ہے۔ انہیں بتایا چاہئے کہ اس (منشیات کے تاجر) کو انہوں نے جانے کیوں دیاہے“

انہوں نے مزیدکہا کہ ”میرے پاس منشیات کے اس بڑے تاجر کی اپنے گرل فرینڈ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو موجود ہے۔ اگر این سی بی کاروائی نہیں کرتی ہے تو وہ اس ویڈیوکو ریلیز کردیں گے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ریو پارٹی معاملہ نہیں ہے بلکہ وانکھیڈے کی جانب سے دستاویزات کے ساتھ جعلسازی کا ہے۔

انہو ں نے الزام لگایا کہ ”مذکورہ این سی بی زونل ڈائرکٹر نے جعلی دستاویز.ات کے ذریعہ درجہ فہرست طبقات کاسرٹیفکیٹ حاصل کیا تاکہ پبلک سرویس کمیشن کیلئے آرڈر حاصل کیاجاسکے“۔

آریان خان کو رہا کرنے کے لئے شاہ رخ خان سے پچیس لاکھ روپئے کی وصولی کے الزامات میں مرکز کے زیرنگرانی کمیشن کے ذریعہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک نے کہاکہ ”پچھلے سال مرکزی ایجنسی نے بالی ووڈ کے اداکاروں دپیکا پدکون‘ اور سارا علی خان کو پچھلے سال (شوشانت سنگھ راجپوت معاملے) میں طلب کیاتھا‘ ٹھیک اسی طرح سی وی سی کو چاہئے کہ وہ وانکھیڈے کے خلاف بدعنوانی کے لگائے گئے الزامات کے خلاف تحقیقات کرے“۔

پربھاکر سیال نے پیر کے روز الزام لگایاتھا کہ وانکھیڈے‘ کیران گوساوی ایک اور منشیات کے معاملے میں گواہ اور این سی بی کے دیگر عہدیداران نے شاہ رخ خان سے 25لاکھ روپئے کی مانگ کی تھی۔ سیال بھی ممبئی کروز شپ منشیات معاملے میں گواہ ہے۔

ملک نے یہ بھی کہاکہ تصویریں او روہ پوسٹ فرضی ہے جو انہوں نے لگائے ہیں کہ وہ عوامی زندگی سے استعفیٰ دیدیں گے۔ آریان خان جو شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں 3اکٹوبر کے روزگرفتار کئے گئے ہیں۔

این سی بی کی ایک ٹیم نے مبینہ منشیات کی ایک پارٹی جو کورڈیلیا کروز شپ پر ہورہی تھی اور اکٹوبر 2کے روز گوا کے راستے بیچ سمندر میں تھے اس وقت یہ دھاوا کیاگیاتھا۔

اس کیس میں اب تک جملہ 20لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیاہے جس میں نائجریا ئی شہری بھی شامل ہیں۔آریان خان کی درخواست ضمانت کو اکٹوبر20کے روز خصوصی عدالت نے مسترد کردیا او ر30اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیاہے۔

ممبئی ہائی کورٹ میں خان فوری ضمانت پر سنوائی کے لئے رجوع ہوئے ہیں۔