ممبئی: کورنٹائن سنٹر بنانے کیلئے وانکھیڈے اسٹیڈیم حوالہ کرنے بمبئی بلدیہ کا مطالبہ

,

   

ممبئی(مہاراشٹرا): شہر میں کوویڈ۔19 کے متاثرین میں شدید اضافہ کے پیش نظر کورنٹائن سنٹرس (الگ تھلگ رہنے کے مراکز) میں اضافہ کرنے براہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے۔ بی ایم سی نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ کورنٹائن سنٹر بنانے کیلئے وانکھیڈے اسٹیڈیم حوا لہ کرے اوراس کیلئے رقم بھی ادا کی جائے گی۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ ایم سی اے اسٹیڈیم حوالہ کرنے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 2011 میں آئی سی سی ورلڈ کپ میچ کھیلا گیا تھا جس میں انڈیاکو جیت حاصل ہوئی تھی۔  اس سے قبل بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان او ران کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے اپنے پرسنل آفس کو کورنٹائن بنانے کی بی ایم سی سے خواہش کر چکے ہیں۔