ممبئی کے مسلم نوجوان کو ڈبلیوایچ اوکے مباحثہ میں شرکت کاموقع

   

ممبئی, 16 اپریل:(سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے ایک مسلم نوجوان کوآج یہ شرف حاصل ہواہے کہ وہ کوروناوائرس کے تعلق سے عالمی سطح پرورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او)کی جانب سے منعقدہ بحث ومباحثہ میں بذریعہ ویڈیوکانفرنس شرکت کرسکے ۔اترپردیش کے بستی ضلع کے تحصیل ہریّا سے تعلق رکھنے والے ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے میں رہائش پذیر بخش عزیز تاج محمد پیشے سے انجینئراورآزاد صحافی ہیں۔انھوں نے گریجویشن تک کی تعلیم حاصل کی ہے ۔کوروناوائرس کی وبا ہندوستان میں پھیلنے کے بعد بالخصوص ممبئی کواپنی زدمیں لینے کے بعد بخش عزیز کاروز کایہ معمول رہاہے کہ وہ کبھی ٹی وی چینلوں کبھی انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ سے اس بیماری کے تعلق سے معلوماتیں حاصل کرتے رہے ۔ لاک ڈاؤن میں انھوں نے ڈبلیوایچ اوکوایک میل روانہ کیااوراپنامکمل تعارف پیش کرنے کے بعدمباحثہ میں شریک ہونے کی خواہش کااظہارکیاتھا۔