ممبئی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کو دوسرا سوٹ کیس بھی دستیاب ہوا ہے جس میں سے 59 سالہ موسیقار کی نعش کے دیگر کئی حصے ملے ہیں۔ اس شخص کو اس کی 19 سالہ بیٹی نے اپنے 16 سالہ بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر ہلاک کیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ اس کا والد اس پر جنسی حملے کرتا تھا اسی لئے اپنے والد کو ہلاک کیا ہے۔ اس نے 2017ء میں لڑکی کو گود لیا تھا۔ اسی دوران پولیس نے کہاکہ لڑکی نے اپنے والد کو اس کی جائیداد کی خاطر ہلاک کیا ہے۔