ممبئی : ممبئی کے چڑیا گھر سنجے گاندھی نیشنل پارک (ایس جی این پی) میں 14 برس بعد پہلی بار شیرنی نے ایک صحت مند بچے کو جنم دیا، یہ بات حکام نے ہفتہ کو یہاں بتائی۔ ایس جی این پی کے ڈائریکٹر اور جنگلات کے ایڈیشنل پرنسپل کنزرویٹر جی ملیکارجن کے مطابق چار سالہ شیر مناسی نے 16 جنوری کی رات 9.40 بجے کو جنم دیا۔ زچہ اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناسی کے پارک میں مقیم ایک شیر مناس کے درمیان ہوئے تعلقات کے بعد وہ حاملہ ہوئی تھی۔ ان دونوں کو 2022میں ساگر باغ چڑیا گھر سے ممبئی لایا گیا تھا۔ مانسی ، اور مانس نیز نوزائیدہ بچے کو ملاکر چڑیا گھر میں شیروں کی کل تعداد تین تک پہونچ چکی ہے ۔اس سے قبل نیشنل پارک میں 2011میں شیرنی نے ایک بچے کو جنم دیا تھا ۔