ممبئی ہائی کورٹ نے ترون تیج پال کا معاملہ پر سنوائی 10اگست تک ملتوی کردی ہے

,

   

پناجی۔مذکورہ ممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز مبینہ جنسی بدسلوکی کامعاملہ جس میں تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال ملوث ہیں کی سنوائی 10اگست تک ملتوی کردی ہے۔

ایڈوکیٹ پروین فالدیسائی اسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے فون پر اے این ائی کو بتایاکہ ترون تیج پال کے معاملے کی سنوائی کو 10اگست تک ملتوی کردیا ہے۔

تہلکہ کے سابق ایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال کے خلاف اس کی درخواست پر مزید ترمیم کے لئے ریاستی حکومت کو جمعرات کے روز ممبئی ہائی کورٹ برائے گوا نے اس سے قبل 24جون کو اجازت دی تھی‘ جو ایک مبینہ جنسی بدسلوکی کا معاملہ ہے۔

جون3کے روز مذکورہ ممبئی ہائیکورٹ نے گوا حکومت کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پر صحافی ترون تیج پال کے نام ایک نوٹس جاری کی جو حال ہی میں 2013کے مبینہ جنسی بدسلوکی معاملے میں بری ہوئی ہیں۔

مذکورہ برات پر سنائے گئے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب دائر کردہ درخواست پر سنوائی ممبئی ہائی کورٹ کی تعطیلات کے پیش نظر27مئی کو روک دی گئی تھی۔

ممبئی ہائی کورٹ کی گوا بنچ نے 27مئی کو ایڈیشنل ضلع اور سیشن کورت نارتھ گوا کو ہدایت دی کہ وہ احکامات کے صفحہ527پر متاثرین کی تحریر کردہ شناخت کے انکشاف کے حوالے کودوبارہ تحریر کریں۔

نارتھ گوا میں ایک پانچ ستارہ ریسورٹ میں اپنی ساتھی کی مبینہ عصمت ریزی کے بعد 30نومبر 2013کو تیج پال کی گرفتاری عمل میں ائی تھی۔

مذکورہ عدالت نے 29ستمبر2017کو ان پر ائی پی سی کی مختلف دفعات بشمول عصمت ریزی‘ جنسی ہراسانی اور بیجا محروسی کے تحت مقدمات درج کئے تھے۔