ممتابنرجی آج احتجاجی مارچ کی قیادت کرینگی

   

کولکتہ ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ہاتھرس میں اجتماعی عصمت ریزی اور قتل واقعہ کے خلاف کل ہفتے کو کولکتہ میں ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کرینگی ۔ کہا گیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ایک وفد کو متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اجازت نہ دئے جانے اور پارٹی قائدین سے بدسلوکی کے بعد احتجاجی مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مارچ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب ترنمول سربراہ و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی سڑکوں پر اتر آئیں گی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ ریلی شام 4 بجے شروع ہوگی اور اس کیش رکا برلا پلانیٹوریم سے مہاتما گاندھی مجسمہ وسطی کولکتہ تک مارچ کرینگے ۔ ممتابنرجی نے متوفی لڑکی کی رات دیر گئے آخری رسومات کو اگنی پریکشا قرار دیا تھا ۔