ممتاز آئی آئی ٹی انجینئر سید یوسف کے انتقال پر مختلف شخصیتوں کا اظہار تعزیت

   

گلبرگہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان اور ساری دنیا میں مشہور آئی آئی ٹی ممبئی کے سب سے پہلے بیاچ کے طالب علم اور اس ادارہ سے نجینئرنگ کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے والے طالب علم ، ہندوستانی نژاد برطانوی شہری جناب سید یوسف جنھوں نے ہندوستان کے علاوہ برطانیہ ،امریکہ اور سعودی عربیہ میں بھی نہایت نمایاں و قابل قدر خدمات انجام دیتے ہوئے نام کمایا تھا اور ان ملکوں میں بڑے بڑے پروجیکٹوں کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی تھی ۔وہ ایک بڑے انجینئر ہوتے ہوئے بھی زندگی بھر دین اسلام پر چلتے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن رہے ، ان کا 9نومبر 2022کو گلبرگہ میں طویل علالت کے بعد 88برس کی عمر میں گلبرگہ کے اپنے مکان کوثر منزل فردوس کالونی میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10نومبر کو مسجد فائیضین ، زم زم کالونی گلبرگہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین قبرستان ہفت گنبد گلبرگہ میں عمل میں لائی گئی ۔ سید یوسف مرحوم جناب سید سرور صاحب پولس انسپیکٹرمرحوم کے بڑے فرزند تھے ۔ ان کے برادران میں انجئیرسید شوکت، انجینئرمقیم امریکہ سید اکبر مقیم امریکہ اور ڈاکٹر سید امجد مقیم حیدرآباد ، اور بہن سیدہ اختر فاطمہ لیکچررمقیم امریکہ شامل ہیں ۔ جب کہ ان کے پسماندگان میں فرزند سید اقبال مقیم امریکہ ، سیدہ معراج فاطمہ ، داماد انجینئرمحمد آصف مقیم امریکہ ،سیدہ کوثر فاطمہ ، ڈاکٹر فردوس فاطمہ سید ریڈیالوجسٹ مقیم برطانیہ شامل ہیں ۔جب کہ سید یوسف صاحب کی اہلیہ مرحومہ شمس فاطمہ سید سابقہ معلمہ بی بی رضا ہائی اسکول گلبرگہ کا کچھ عرصہ پہلے ہی گلبرگہ سے بنگلور بذریعہ کار سفر کے دوران حادثہ ہونے کے سبب انتقال ہوگیا تھا ۔ جناب انجنئیر سید یوسف اپنی خدمات سیسبکدوش ہونے کے بعد چند برسوںسے گلبرگہ میں ہی مقیم تھے ۔ ان کے برادران نسبتی میں تین مرحومین ڈاکٹر محمد عبدالرحیم ، ڈاکٹر محمد عبدالکریم، محمد عبدالعظیم بانی شہباز اسکول گلبرگہ کے علاوہ گلبرگہ کے موجودہ سینئر صحافی جناب ایم اے حکیم شاکر شامل ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ جناب سید تنویر ہاشمی ، امیر جماعت اسلامی ہند علاقہ حیدرا ٓباد کرناٹک جناب ذاکر حسین ، جناب محمد انور صاحب لیکچرر ،ممتاز سماجی خدمت گزارجناب محمد رفیق خان سابق کارپوریٹر۔ انجینئر آصف الدین اختر سعودی عربیہ ،سینئر صحیفہ نگاران جناب محی الدین پاشاہ مدیر روزنامہ انقلاب دکن ، ڈاکٹر اطہر معز،حامد اکمل ، ڈاکٹر ماجد داغی ، انجنئیر عرفان علی منیار پروپرائیٹر یعقوب جی منیارگلبرگہ ، محمد اسماعیل پروپرائیٹر شالیمار گارڈڈن فنکشن ہال ، گلبرگہ ،محمد اقبال راجو،ڈاکٹرعبداللہ ، ڈاکٹر سمیع اللہ ، محمد مصطفی حسینی کیمسٹ ،فارماسسٹ محمد اطہر، انجینئر محمد اظہر، نجینئرمحمد آصف، انجینئر نور محمد خان، نجینئرنذر محمد خان خان ، عہدہ داران شہباز اسکول و پری یونیورسٹی کالج گلبرگہ عدنان وزیروا نجینئرعلی وزیر،انجینئر محمد عبدالخالق نعمان(مقیم سسعوی عربیہ ) انجینئرعبدلقدیر عرفان ، انجنئیر فتح محمد رضوان ، محمد منیر اوردیگر کئی ایک اہم شخصیات نے انجینئر سید یوسف کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے انھیں صبر جمیل عطا ہونے اورمرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے کی دعا کی ہے ۔