ممتاز دانشور پروفیسر علی جاوید کا انتقال

   

حیدرآباد3ستمبر (سیاست نیوز) ممتاز اردو ادیب و دانشور پروفیسر علی جاوید کا نئی دہلی کے جی بی پنت ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ پروفیسر علی جاوید سماجی جہد کار کی حیثیت سے مقبول تھے۔ ان کی عمر 68 سال تھی ۔ کئی ممتاز شخصیتوں نے علی جاوید کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ فرقہ پرست و فاشسٹ طاقتوں کے خلاف آخری سانسن تک جدوجہد کی ہے۔ پروفیسر علی جاوید کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں وشواناتھ ترپاٹھی ، اصغر وجاہت ، نارائن رائے ، شاہد پرویز ، رانا صدیقی ، ویریندر یادو ، کلدیپ کمار ، راجیو شکلا ، اشوک واجپائی اور کیول گوسوامی شامل ہیں۔ اردو اور ہندی کے درمیان پروفیسر علی جاوید ایک پل تھے اور انہوں نے تہذیبی اقدار کے تحفظ کیلئے مساعی کی تھی ۔ پروفیسر علی جاوید پروگریسیو رائٹرس اسوسی ایشن کے اگزیکیٹیو پریسیڈنٹ تھے ۔ 31 ڈسمبر 1954 ء کو الہ آباد میں ان کا جنم ہوا اور الہ آباد یونیورسٹی سے گریجویشن کی تکمیل کی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا اور پھر پی ایچ ڈی کی ۔ انہوں نے دہلی کے ذاکر حسین کالج میں تدریس کی ذمہ داری سنبھالی۔ 2019 ء میں وہ اردو ڈپارٹمنٹ دہلی یونیورسٹی سے سبکدوش ہوئے۔ 12 اگست کو انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا اور اتوار کو علاج کے دوران ان کا انتقال ہوا۔ پروفیسر علی جاوید کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ R