ممتاز شاعر فیروز رشید پر فالج کا حملہ

   

Ferty9 Clinic

ناندیڑ ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : قومی شہرت یافتہ معروف شاعر اور اظم مشاعرہ جناب فیروز رشید پر 25 مارچ کی شام 6 بجے فالج کا شدید حملہ ہوا ہے ۔ انہیں فوری شہر کے معروف اشونی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں رکھا ہے اور علاج جاری ہے ۔ ادارہ روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ خدا وند قدوس سے دعا گو ہے کہ وہ انہیں جلد سے جلد صحت یاب کرے ۔ فیروز رشید کے دو شعری مجموعے شائع ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ملک کے کئی آل انڈیا مشاعرہ میں کلام پڑھا ہے اور نظامت کی ہے ۔ وہ مدینتہ العلوم پرائمری اسکول ، لال باڑہ ناندیڑ کے سابقہ معاون مدرس ہیں ۔۔