ممتاز شاعر منور رانا کی بیٹی سومیا نے اکھیلیش یادو کی موجودگی میں ایس پی میں شمولیت اختیار کی۔ ویڈیو

,

   

لکھنو۔ سومیا رانا‘ ممتا ز شاعر منور رانا کی دختر نے منگل کے روم سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے بموجب اکھیلیش یادو کی موجودگی میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے

YouTube video

اکھیلیش یادو نے بی جے پی پر تنقید کی
اس موقع پر ایس پی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے اترپردیش میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایاکہ مصائب زدہ لوگوں کی آواز کو دبانے کے لئے پولیس کا استعمال کیاجارہا ہے۔

یوپی کے سابق چیف منسٹر نے اس بات کا بھی وعدہ کیا ہے کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو مخالف سی اے اے احتجاجیوں پر عائد تمام مقدمات ہٹادئے جائیں گے


سومیا رانا
اس سے قبل سومیا رانا نے مخالف سی اے اے احتجاج میں شامل ہوکر سرخیاں بٹوری تھیں۔ مذکوہ ریاستی پولیس نے سومیا اور ان کی بیٹی فوزیہ رانا کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

بعدازاں مقدمات کے متعلق بات کرتے ہوئے سومیا نے کہا تھا کہ ان کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے عائد مقدمات ان کے لئے ایک اعزاز کا نشان ہے۔

یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ سی اے اے کے تحت پاکستان‘ افغانستان‘ اور بنگلہ دیش میں مذہبی کاروائی کا شکار ہونے کے بعد ہندوستان ہجرت کرنے والے ائے ہندوؤں‘ سکھوں اور جین:پارسیوں‘ بدھسٹوں کے بشمول عیسائیوں کوشہریت سے نوازا جائے گا‘ مگر یہ 31ڈسمبر2014سے قبل ہندوستان میں آنے والوں کے لئے قانون بنایاگیاہے۔