ممتاز شاعر و صحافی ڈاکٹر رحیم رامش کو خراج تحسین

   

ادارہ ادب اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب و مشاعرہ ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
ورنگل /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام تلنگانہ اردو اکیڈمی کا کارنامہِ حیات ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعر و صحافی ڈاکٹر رحیم رامِش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تہنیتی جلسہ و مشاعرہ اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں انعقاد عمل لایا گیا۔ اور مختلف شخصیتوں نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیم رامیش کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی سابقہ پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل نے کی اور بطورِ مہمانِ خصوصی ۔محمد احتشام الحق عارف امیر مقامی جماعت اسلامی شہر ورنگل، صاحب ایوارڈ ڈاکٹر رحیم رامِش شریک ہوئے۔ مشاعرہ کا آغاز محمد معشوق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ حمد باری تعالیٰ حامد حسین حامد نے اور نعت رسولؐ کا نذرانہ محمد احتشام الحق عارف، جناب معشوق نے پیش کیا. جناب سید حفیظ نے شرکاء کا استقبال کیا۔مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامِش(کاغذنگر) جناب امجدسلیم امجد (کریم نگر) کے علاوہ میزبان شعراء اقبال درد، ناصر حسینی برتر، جناب قادر انصاری، جناب وحید گلشن، حمیدعکسی ڈاکٹر شجیع اکبر، جناب امیر الدین امیر، جناب حامد حسین حامد نے اپنا اپنا کلام سنا کر خوب داد و تحسین پائے. جبکہ محترمہ نعیمیہ گوہر کے مرسلہ کلام کو بھی خوب پسند کیا گیا . نظامت کے فرائض اقبال در،د نیادا کیا۔ بعدازاں مشاعرہ ڈاکٹر رحیم رامِش کو کارنامہِ حیات ایوارڈ ملنے پر ادارہ ادب اسلامی ورنگل ، جماعت اسلامی شہر ہنمکنڈہ ڈاکٹر محمد بہادر علی و دیگر شعراء و ادباء نے شال پوشی تہنیت کی۔مشاعرہ میں محبانِ اردو کی خاصی تعداد دیکھی گئی۔حامد حسین حامد نے مہمانانِ خصوصی، صدرِ مشاعرہ و سامعین کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا. جس کے ساتھ ہی مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔