ممتاز فزیشن ڈاکٹر کے وی آر پرساد کا دیہانت

   

حیدرآباد : ممتاز سینئر فزیشن ڈاکٹر کے وی آر پرساد کا بعمر 85 سال دیہانت ہوگیا۔ ڈاکٹر پرساد غرباء اور ضرورتمندوں کے علاج میں پیش پیش رہتے تھے۔ سری دیوی نرسنگ ہوم، سیتاپھل منڈی، سکندرآباد میں ہفتہ کے سات دن وہ یومیہ 100 مریضوں کا علاج کیا کرتے تھے۔ کووڈ۔19 کے اس ماحول میں بھی وہ مریضوں کے علاج میں مصروف رہے۔ گلے میں خشکی اور بخار کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہوئی اور مثبت تشخیص ہوئی۔ 10 جون تک بھی وہ مریضوں کا علاج کرتے رہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959154371 ، 9963980259 پر ربط کریں۔