کولکاتہ،12ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی آسام میں قومی شہریت رجسٹری(این آر سی)کی حتمی فہرست سے 19لاکھ لوگوں کو نکالے جانے کی مخالفت میں جمعرات کو یہاں ریلی کریں گی جو سنتھی موڑ سے شروع ہوکر شیام بازار میں ختم ہوگی۔ریلی میں محترمہ بینرجی ،ان کی پارٹی کے منتخب نمائندے اور عہدے دار حصہ لیں گے ۔مغربی بنگال اسمبلی نے این آر سی کو ریاست میں نافذ کئے جانے کی مخالفت میں گزشتہ ہفتے ایک تجویز پاس کی تھی۔محترمہ بینرجی ہمیشہ سے ہی کہتی رہتی ہیں،‘‘این آر سی مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قیادت والی حکومت کے سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔