ممتا بنرجی دستوری بحران پیدا کرنا چاہتی ہیں : بی جے پی

   

نئی دہلی 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی دستوری بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں جیسا کہ مغربی بنگال کے پولیس عہدیدار، کسٹمس عہدیداروں کو دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان شاہنواز حسین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں کولکتہ ایرپورٹ پر چیف منسٹر ممتا بنرجی کے رشتہ دار ابھیشک کی اہلیہ کے لگیج کی تلاشی نہ لینے کسٹمس عہدیداروں کو پولیس کی جانب سے ہدایت دی گئی۔ حتیٰ کہ کسٹمس عہدیداروں کو دھمکانے کی بھی کوشش کی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ ممتا بنرجی کو عوام کو یہ بتانا چاہئے کہ آخر ابھیشک جوکہ رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، کی اہلیہ کے پاس ایسی کونسی چیز تھی جو کسٹمز عہدیداروں کے پاس چیک کروانے میں خوف محسوس کیا گیا۔