ممتا بنرجی نے آئی ایس ایف کی سخت تنقید کی

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج عباس صدیقی کی قیادت والی نئی سیاسی جماعت ‘‘آئی ایس ایف ’’ کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ بی جے پی نے اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کے لئے ایک نئی سیاسی جماعت کی اندرون خانہ مدد کررہی ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جنوبی 24پرگنہ جہاں آئی ایس ایف کئی اہم سیٹوں پر اثرانداز ہورہی ہے میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس جماعت کو روپے فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے صر ف اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کے لئے اوراس جماعت کی مدد کررہی ہے ۔ممتا بنرجی نے ووٹروں سے اپیل کی اس جماعت کو ووٹ نہ دیں ۔خیال رہے کہ آئی ایس ایف کانگریس اور سی پی ایم کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخاب لڑرہی ہے ۔ممتابنرجی نے ان دونوں جماعتوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے ان دونوں جماعتوں نے بی جے پی کی مدد کررہی ہے خیال رہے کہ اس سے قبل ایم آئی ایم کے خلاف بھی ممتا بنرجی نے سخت رخ اختیار کیا تھا۔