ممتا بنرجی پر حملہ ، محبوبہ مفتی، دیوے گوڑا اور کمارا سوامی کی جانب سے مذمت

   

سرینگر : پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر انتخابی تشہیر کے دوران ہونے والے مبینہ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہیکہ اس سے یہ بات روشن ہوجاتی ہیکہ ملک پر کس حد تک نفرت کا غلبہ ہے ۔انہوں نے ممتا بنرجی کی جلد صحتیابی اور ان کی انتخابی مہم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری طرف سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے ممتابنرجی پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے ٹوئیٹر میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہن اور رفیق (ممتابنرجی) کی صحت کو لیکر کافی فکرمند ہے۔ ان کے فرزند کرناٹک کے سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے بھی ممتابنرجی پر حملہ کی مذمت کی۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل میں ممتابنرجی کو زیرعلاج دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی۔ انہوں نے ممتابنرجی کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹ لیں۔ ممتا بنرجی چہارشنبہ کو نندی گرام میں انتخابی تشہیر کے دوران زخمی ہوئی تھیں۔