ممتا بنرجی کی حمایت میں آئیں کئی سیاسی پارٹیاں ، راہل گاندھی نے کہا : پورا اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہوگا

,

   

کولکاتہ پولیس اور سی بی آئی کے درمیان تنازع اب سیاسی رخ اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اس معاملہ پر اب مسلسل سیاسی ردعمل سامنے آرہے ہیں ۔ مرکزی حکومت کے خلااف ممتا بنرجی کی حمایت میں کئی پارٹیاں آگئی ہیں ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پیر کو دیدی سے ملنے کیلئے کولکاتہ جاسکتے ہیں ۔

وہیں اس معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں نے آج رات ممتا دیدی سے بات چیت کی۔ انہیں بتایا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور کندھا سے کندھا ملا کر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

وہیں اروند کیجریوال نے کہا کہ مودی جی نے جمہوریت اور وفاقی ڈھانچہ کا مذاق بنادیا ہے۔ کچھ سال پہلے انہوں نے دہلی کے اینٹی کرپشن بیورو کے آفس پر پیراملیٹری فورس بھیج کر قبضہ کرلیا تھا ۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے بھی ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو ڈرانے کیلئے سی بی آئی کا زبردست طریقہ غلط استعمال کیا ہے۔

https://twitter.com/hashtag/Assualtondemocracy?src=hash

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے کہا کہ مغربی بنگال کا واقعہ ہمیں ایمرجنسی کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔ ایمرجنسی کے دوران بھی ملک ایسے غیر آئینی طریقوں کو دیکھ چکا ہے۔

https://twitter.com/hashtag/SaveDemocracy?src=hash

لالو پرساد یادو نے بھی ممتا بنرجی کے دھرنے کی حمایت کی ہے۔

وہیں تیجسوی یادو نے بھی ٹویٹ کرکے کہا کہ کچھ مہینوں میں سی بی آئی پر بی جے پی دفتر کے دباو میں لئے گئے سیاسی فیصلوں کی وجہ سے ریاستی حکومتوں کو ایسا فیصلہ کرنا پڑے گا ۔ اگر اب بھی سی بی آئی بی جے پی کے اتحادی کی طرح کام کرتی رہے گی تو کسی دن انصاف پسند عوام اپنے طریقہ سے ان کا حساب نہ کردیں۔ جمہوریت میں عوام سے بڑا کوئی نہیں ۔