, گروگرام۔ نوح تشدد بھڑکانے کے ملزم فیروز پور جھرکا کے کانگریس ایم ایل اے ممن خان کو اتوارکو ایک بار پھر ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو ان کے حراست میں مزید دو دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے خان کو تین دیگر مقدمات میں بھی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔خان کی عدالت میں پیشی کے باعث ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے۔ عدالت جانے والی سڑک پر200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عدالت نے ملزم ایم ایل اے کے ریمانڈ میں مزید دو دن کی ایس آئی ٹیکو توسیع کر دی ہے۔گرفتاری کے بعد انہیں جمعہ کو دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔