منتھنی میں ہلچل، ایٹالہ راجندر کے ساتھی پی مدھو روپوش ہوگئے

   

حیدرآباد : ایٹالہ راجندر کی کابینہ سے بیدخلی کے بعد سے منتھنی اسمبلی حلقہ میں کافی ہلچل ہے۔ منتھنی کے سابق رکن اسمبلی اور پداپلی ضلع پریشد کے صدرنشین پی مدھو روپوش ہوگئے ہیں۔ وہ ای راجندر کے قریبی ساتھی ہیں۔ مدھو نے حال ہی میں راجندر سے ملاقات کی تھی۔ ایٹالہ راجندر کے خلاف زمینات پر ناجائز قبضوں کی تحقیقات کے پیش نظر مدھو کی روپوشی معنی خیز ہے۔