مندا کرشنا مادیگا کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

ایس سی زمرہ بندی پر بات چیت، پدما شری اعزاز پر تہنیت پیش کی
حیدرآباد۔ یکم؍ جون (سیاست نیوز) ایم آر پی ایس کے رہنما مندا کرشنا مادیگا نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گزشتہ دنوں مندا کرشنا مادیگا کو باوقار پدماشری اعزاز سے نوازا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مدما شری اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں تہنیت پیش کی۔ چیف منسٹر نے یادگاری مومنٹو حوالہ کیا۔ مندا کرشنا مادیگا نے پدما شری اعزاز اور توصیف نامہ کا چیف منسٹر کو مشاہدہ کرایا۔ سماجی انصاف اور ایس سی زمرہ بندی کے لئے مندا کرشنا مادیگا کی جہد مسلسل کی ریونت ریڈی نے ستائش کی۔ بتایا جاتا ہیکہ دونوں قائدین نے تلنگانہ میں ایس سی زمرہ بندی پر عمل آوری اور سرکاری ملازمتوں میں مادیگا طبقہ کی نمائندگی پر بات چیت کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مندا کرشنا مادیگا نے کابینہ میں مادیگا طبقہ کو شامل کرنے کی اپیل کی۔ مادیگا طبقہ کے ارکان اسمبلی نے گزشتہ دنوں تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے ملاقات کرتے ہوئے کابینہ میں مادیگا طبقہ کی نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا۔ 1