حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ پولیس نے مندروں میں سرقہ کرنے والے ایک شاطر مجرم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس بہادر پورہ نے 27 سالہ ٹی نریندر جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پوڈور وقار آباد کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ بہادر پورہ پولیس نے 22 جولائی کو کشن باغ کی مندر میں ہوئے سرقہ کی واردات کی تحقیقات کے دوران نریندر کو گرفتار کرلیا جس نے مندر کا تالا توڑ کر ہنڈی سے 10 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران اسے گرفتار کرلیا جس نے عطا پور پولیس میں تین وارداتیں انجام دی تھیں ۔۔ ع