مندروں پر حملہ کیخلاف سخت کارروائی: آسٹریلیا

   

سڈنی : آسٹریلیا نے آج ہندوستان کو یقین دلایا کہ ملک میں مندروں پر حملہ کرنے والوں اور ہندوستان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ یہاں ایڈمرلٹی ہاؤس میں دو طرفہ ملاقات میں آسٹریلیا میں مندروں پر حملوں اور علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں مسٹر البانیز سے بات کی۔ایڈمرلٹی ہاؤس پہنچنے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میٹنگ میں انڈیا آسٹریلیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ(ایم ایم پی اے ) پر دستخط کیے گئے ۔