حیدرآباد: حکومت آندھراپردیش نے حالیہ عرصہ میں مندروں پر حملہ کے واقعات کی جانچ کیلئے 16 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ جی وی اشوک کمار آئی پی ایس ایڈیشنل ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ارکان کی حیثیت سے سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع کرشنا ، ایڈیشنل ایس پی ایس آئی بی ، ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی ، وی ایس پی چیف آفس ، اے سی پی ویسٹ وجئے واڑہ ، اے سی پی دوارکا کے علاوہ 4 سرکل انسپکٹرس اور 4 سب انسپکٹرس کو شامل کیا گیا ہے ۔ خصوصی ٹیم ستمبر 2020 ء سے آندھراپردیش میں مندروں پر حملے اور مورتیوں کی توہین کے واقعات کی جانچ کرے گی۔