لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ریاست میں متھرا واقعہ ورنداون کے بانکے بہاری مندر میں جنم اشٹمی کے تیوہار پر منگلا آرتی کے دوران ہفتہ کی علی الصبح بھیڑ جمع ہونے کی وجہ بھگدڑمچنے اور دم گھٹنے کے واقعہ کی جانچ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے سابق ڈی جی پی سلکھان سنگھ اور علی گڑھ کے کمشنر گورو دیال کی موجودگی والی اس کمیٹی کو واقعہ کے مختلف پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں۔