مندر سے 250 روپئے کا سرقہ کرنے والی لڑکی کے خاندان کو ایک لاکھ کی مدد : کمل ناتھ

   

بھوپال 3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ساگر سے تعلق رکھنے والی ایک 12 سالہ لڑکی کو اتوار کو ایک مندر سے 250 روپئے کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ وہ اپنے خاندان کیلئے آٹا خریدنا چاہتی تھی ۔ اس واقعہ کے بعدچیف منسٹر کمل ناتھ نے اس لڑکی کے خاندان کیلئے مختلف فلاحی اسکیمات کے تحت ایک لاکھ روپئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بعض مرتبہ معصوم بچے کھانے کیلئے جرم کاراستہ اختیار کرلیتے ہیں۔