مندر میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا شرمناک واقعہ

   

گوہاٹی : گوہاٹی کے ایک مندر میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا ۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کے مطابق 17 نومبر کو راس مہوتسو کے دوران درگا مندر کے احاطہ میں لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ ملزمان نے واقعہ کو موبائل پر فلمایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔ یہ ویڈیو تین ہفتوں بعد منظر عام پر آیا ۔ گوہاٹی ویسٹ ڈپٹی کمشنر پدمنابھ باروا نے کہا کہ نو ملزمان میں سے آٹھ رابن داس، کلدیپ ناتھ ‘بیجوئے رابھا ‘پنکو داس ، گگن داس ، سورو بورو 20، مرنل رابھا اور دیپانکر مکھیا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہم نے ابھی تک مقتول کا سراغ نہیں لگا پائے ہیں۔