بنگلورو: بنگلورو میں خاتون پر مندر کے اندر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بالوں سے پکڑ کر ایک شخص اس پر تھپڑوں کی بارش کردیتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کو تشدد کے بعد بالوں سے گھسیٹ کر مندر سے باہر بھی نکال دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وہاں موجود دیگر لوگ خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ خاتون پر تشدد کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔