مندر کے پجاری کا قتل

   

پٹنہ : بہار میں حملہ آوروں نے 45 سالہ پجاری کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں 4مسلح افراد نے کنکلی نامی مندر میں گھس کر پجاری راجیو کمار جھا کو گولی مار کر ہلاک جبکہ مندر میں پوجا کیلئے آئے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ زخمی شخص شمبھو چودھری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور ان میں سے تین کو پکڑ لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔