منریگا:لاکھوں ورکروں کے بقایا جات حکومت ادا کرے گی

   

کولکتہ : مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی اسکیموں کی فنڈنگ روکے جانے اور ریاستی حکومت کے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کو لے کر دھرنا دے رہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دھرنے کے دوسرے دن بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 100دن اسکیم کے تحت غیر ادا شدہ اجرت ریاستی حکومت ادا کرے گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت غریبوں کے معاوضے کو روک رکھا ہے مگر ریاستی ان غریبوں کے ساتھ انصاف کرے گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 21لاکھ افراد ایسے ہیں جن کی 100دن کام اسکیم کے تحت اجرت باقی ہے ۔اس کا ازالہ ریاستی حکومت کرے گی انہوں نے کہا کہ 21لاکھ افراد کے بینک اکائونٹ میں رقم 21فروری تک پہنچ جائیں گے ۔100 دن کے پراجکٹ کے بارے میں ترنمول کانگریس کے دو بنیادی دعوے ہیں۔ ایک، کام کرنے کے بعد بھی اجزت روک لی جاتی ہے ۔ دوسرے یہ کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ تین سالوں سے منریگا کے تحت کوئی رقم نہیں بھیجی ہے اس لئے منریگا کا کام ٹھپ ہوگیا ہے اور اس کا سیدھا اثر دیہی علاقے کی معیشت پر پڑرہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی تحریک جاری رہے گی جب تک بقایاجات نہیں مل جاتے ہیں اس وقت تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔ 100دن کا اسکیم ، ہائوسنگ اسکیم اور سڑک اسکیم کے تحت معاوضہ ملنا ہے ۔