منشیات فروخت کرنے والا ممبئی کا باشندہ گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں منشیات فروخت کرنے والے ممبئی کے باشندہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے گولکنڈہ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 27 سالہ عالم خاں کو گرفتار کرلیا ۔ عالم خاں ایک ملبوسات کی دوکان میں کام کرتا ہے جو ممبئی کا ساکن اور پرتاپ گڑھ اترپردیش کا متوطن ہے ۔ عالم خاں کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 30 گرام ایم ڈی ایم اے نشیلی دوا کو ضبط کرلیا ۔ جبکہ عالم کے گاہکوں کی پولیس نے شناخت کرلی ہے ۔