نوجوانوں کو ضلع ایس پی کا مشورہ، بچوں پر توجہ دینے والدین سے بھی خواہش
جگتیال ۔ 25 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم منشیات کی روک تھام کے موقع پر ضلع یس پی نے نوجوانوں سے منشیات کے عادی نہ بننے کی گذارش کی اور کہا کہ اپنے سنہرے مستقبل کو تباہ نہ کریں۔ ضلع ایس پی ایگڈی بھاسکر نے نوجوانوں کو نصیحت بھرا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال خوشی سے شروع ہوتا ہے اور غم پر ختم ہوتا ہے ۔ بعد میں افسوس کرنے سے کوئی فایدہ نہیں۔ دماغ اور رگوں کو نقصان اور ذہنی توازن بگڑنے کا خدشہ ہوتا ہے منشیات کا استعمال اور فروخت کرنا دونوں جرم ہے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سایکوٹرافک سب اسٹاک ایکٹ 1958کے تحت جرم کے مرتکب ہونگے قانون سخت ہے بعد میں پچھتانے سے کوی فایدہ نہیں پولس محکمہ ضلع میں ڈرگس اور گانجے کی روک تھام کے لئے نوجوانوں کو مختلف شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لارہی ہے۔ گزشتہ سال 2022 میں ضلع میں گانجے سے متعلق جملہ 11مقدمات درج ہوے 32افراد کو گرفتار کیا گیا 17.620 کیلو گانجا او 11گانجے کے پودے ضبط کے گے۔گزشتہ سال 2022 میں، ضلع میں گانجہ سے متعلق کل 11 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 17,620 کلو گرام گانجہ اور 11 گانجے کے پودے ضبط کیے گئے۔سال 2023 میں ضلع میں گانجہ سے متعلق جملہ 05 مقدمات درج ہوئے جن میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا اور جنکے قبضے سے 71.238 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا۔